بسنت منانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا‘ وکیل پنجاب حکومت : ہائیکورٹ سے نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے حکومتی اعلان کیخلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کو بھی فریق بننے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ بسنت منانے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حکومت نے بسنت منانے یا نہ منانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ درخواست گزار وکلاء نے دلائل میں کہا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر چکا ہے اس لیے اس پر پابندی لگائی گئی تھی۔ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت کی اجازت دے رہی ہے۔ ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ عدالت نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی اور فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
بسنت