• news

دلائل نمائشی‘ کیس سے دور کا تعلق نہیں‘ سپریم کورٹ : عمران خان کی اہلیت کیخلاف نظرثانی درخواست پر تحریری حکم

اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سے متعلق سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عمران خان کی اہلیت کے خلاف نظرثانی کی درخواست پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ تحریری فیصلہ 3 صفحات پر مشتمل ہے جو چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نظر ثانی کی درخواست میں اٹھائے گئے دلائل نمائشی ہیں۔ دلائل کا اصل کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ نظر ثانی کی درخواست میں دلائل پائیدار نہیں۔ دلائل کو پذیرائی بخشنا مقدمے کی دوبارہ سماعت کے مترادف ہو گا۔ آرٹیکل 188کے تحت نظر ثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے۔ حنیف عباسی کے وکیل کے دلائل سے فیصلے پر نظر ثانی نہیں بنتی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج بدھ کو سماعت کریں گے ۔
نظر ثانی درخواست

ای پیپر-دی نیشن