عمران صاحب جس پارلیمنٹ کی ”کاسٹ“ کا احساس کر رہے ہیں پانچ سال آپ وہاں سے بھاگے رہے مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردِ عمل
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جس پارلیمنٹ کی”کاسٹ“ کا احساس کر رہے ہیں پانچ سال وہاں سے بھاگے رہے ہیں ، اسی پارلیمنٹ پہ حملہ کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کا ٹویٹ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی اور اپنی کابینہ کی نااہلی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ عمران صاحب پارلیمنٹ اور حکومت ٹویٹر پہ نہی چلتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کی عوام اپنے وزیراعظم کا تلاشِ گمشدگی کا اشتہار دینے والے ہیں۔ عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں۔ عمران صاحب اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور’ فارن فنڈنگ ‘میں این آر او نہیں دے گی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن آپ کی نااہلی پہ خاموش نہیں ہو گی۔
مریم اورنگزیب