• news

پاکستان‘ امریکہ طالبان کیساتھ لالچ اور دھمکی کی پالیسی اپنانے پر متفق

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) پاکستان اور امریکہ طالبان کے ساتھ ” لالچ اور دھمکی“ کی پالیسی اپنانے کیلئے متفق ہو گئے ہیں اور دونوں افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان پر دباﺅ ڈالا کہ طالبان کیلئے لالچ اور دھمکی کی پالیسی اختیار کی جائے اور پاکستانی حکام نے اسے تسلیم کر لیا لیکن مذاکرات کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا۔ طالبان کو یہ جانناچاہئے کہ صرف مذاکرات ہی مسئلہ کا واحد حل ہے۔ اگر طالبان مذاکرات کی طرف نہیں آتے تو امریکی حکام رد عمل دیں گے اور پھر ہم مدد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہونگے۔ اگر امریکہ اور طالبان مذاکرات نہیں کرتے تو پاکستان کو مایوسی ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سکیورٹی ماحول ہمارے اقتصادی ایجنڈے کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان افغانستان مسئلہ کا سیاسی حل چاہتا ہے۔
متفق

ای پیپر-دی نیشن