• news

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ 21 جنوری کو نوازشریف کیخلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کرے گی

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نیب کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 21 جنوری کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ج سٹس اطہر من اللہ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہو گا۔ ڈویژن بنچ ایک ہی دن نیب ا ور نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافہ کی استدعا کر رکھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں ا ن کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔ نیب نے م¶قف اختیار کیا کہ محض شک کا فائدہ دے کر فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف شواہد پر سزا سنائے۔نیب نے اپنی دوسری اپیل میں م¶قف اختیار کیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ ثابت کیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو ملنے والی 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن