• news

تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان تلور کے شکار کیلئے دالبندین پہنچ گئے

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سعودی شہر تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کے شکار کیلئے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے ضلع دالبندین پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔ اسکے بعد پرنس فہد دالبندین سے اپنی شکار گاہ چلے گئے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوامی مسائل سنے،وزیر اعلی نے پرنس فہد ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
گورنر تبوک

ای پیپر-دی نیشن