• news

کنڑول لائن پر دہشتگردی کیساتھ سختی سے نمٹا جائےگا: بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر گیدڑ بھبھکی دے ڈالی،بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشتگرد انہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کی کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے۔ بھارتی آرمی چیف نے گیڈر بھبکی بھی دے ڈالی کہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشتگردی سے سختی سے نمٹا جائےگا۔ مغرب میں موجود پڑوسی دہشتگردگروپوں کومعاونت فراہم کر رہے تھے۔ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشتگردگرپوں کی معاونت کوروکنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

بھارتی آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن