بھارت: گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر لڑکی والوں نے شادی سے انکار کردیا
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی شہر لکھنئوکے عیش باغ علاقے میں رہنے والے نور کی شادی فروری میں معظم نگر میں ہونا طے پائی۔ شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں۔اسی دوران لڑکے کے گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت نہ ہونے کی اطلاع لڑکی والوں کو دی جس پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔ رشتہ توڑے جانے کی بات سن کر نور کے گھر میں سناٹا چھاگیا۔