زمبابوے: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے، متعدد افراد ہلاک، 200 گرفتار
ہرارے (اے پی پی) زمبابوے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں متعدد افراد کے ہلاک ہو گئے۔ ہرارے حکام نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کئی پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت اور ملک کے دوسرے بڑے شہر بلاوایو میں مظاہرین نے ناکہ بندی کی اور دکانیں لوٹیں۔ اس دوران کم از کم دو سو افراد کو گرفتار کیا گیا۔