پاکستان کرکٹ بورڈ:کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کو سکیورٹی مشیرمقرر کر دیا گیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کو سکیورٹی مشیر مقرر کر دیا۔ ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ویجلینس کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم نے دو روز پہلے پی سی بی سے استعفیٰ دیا تھا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھرتی ضرور ہو گی مگر پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کی تیاریاں عروج پر ہیں اس لئے مشیرسکیورٹی کی تعیناتی کی گئی ہے۔