• news

آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ ‘دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 20 کرکٹرز کیمپ طلب

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پی سی بی ویمن ونگ نے آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے چوتھے مرحلے اور دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 20خواتین کرکٹرز کو کیمپ میں طلب کرلیا ‘کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، ایمن، ناہیدہ ، عالیہ، ارم اور انعم ، عائشہ، ڈیانا ، ارم جاوید، جویریہ،جویریہ ودود‘کائنات منیبہ، نشرہ ، نتالیہ ،ندا ڈار، عمیمہ ،صبا، ثناء میر، سدرہ اور سدرہ نواز شامل نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن