اختیارات کا غلط استعمال، نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
اسلام آباد (آئی این پی ) نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر ملزمان کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال پر دائر نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت کی طرف سے طلبی کے باوجود مسلسل عدم حاضری پر شوکت عزیز کو گزشتہ سماعت پر بذریعہ اشتہار ایک ماہ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود سابق وزیراعظم عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی۔
شوکت عزیز/ اشتہاری