• news

طالبان کے ساتھ اگلی ملاقات جلد ہو گی زلمے خیل زاد آج پاکستان آئیں گے

کابل، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے اگلی ملاقات جلد ہوگی۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی، دیگر افغان حکام اور افغان میڈیا سے ملاقات ہوئی۔ افغان حکام سے ملاقات میں امن مذاکرات کے ساتھ فوجی دباﺅ کی اہمیت پر بھی اتفاق ہوا۔ افغان سکیورٹی فورسز سے تعاون جاری رکھیں گے۔ زلمے خلیل زاد کا شیڈول پھر تبدیل کردیا گیا ہے، وہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔
زلمے

ای پیپر-دی نیشن