• news

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان نے بیروزگاری، غربت، مہنگائی کے خاتمہ کی تجاویز کے انبار لگا دئیے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو ضمنی بجٹ کے خدوخال اور ان کی شکاےات سننے کےلئے بدھ کے روز پارلےمنٹ ہاﺅس مےں پی ٹی آئی کی پارلےمانی پارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا صدارت اسد عمر نے کی ارکان اسمبلی نے بےروزگاری ، غربت اور مہنگائی دور کرنے کےلئے وفاقی وزےر خزانہ کے سامنے تجاوےز کے انبار لگا دئے جس پر اسد عمر نے کہا کہ ہم سابقہ حکومتوں کی رواےات سے ہٹ کا معاشی امور چلا رہے ہےں پہلے ےہ ہوتا رہا کہ سابقہ حکومتےں وجود مےں آتے ہی آئی اےم اےف کے پاس پہنچ جاتےں لےکن ہم نے ےہ سلسلہ روکا اور آئی اےم اےف کے پاس جانے کی بجائے اپنی معاشی صورتحال کنٹرول کی ہمےں بھی کہا گےا کہ ڈےفالٹ کا خطرہ ہے لےکن آج پانچ ماہ ہوگئے ہم نے اپنی حکمت عملی سے معاشی صورتحال کنٹرول کی ہے جب بھی نئی حکومت بنتی ہے اسے پہلے پانچ چاہ ماہ پرےشر کے ملتے ہےں جس مےں مہنگائی ، بےروزگاری اور غربت کے مسائل سامنے آتے ہےں لےکن ہم ےہ سب ٹھےک کرلےں گے مےں اپنے چےمبر مےں اپنی پارٹی کے ارکان سے بھی ملا کروں گا تاکہ ہمارے درمےان رابطے کم نہ ہوں کئی ارکان نے شکائت کی تھی کہ ملاقات مےں وفقہ زےادہ آجاتا ہے جس سے ارکان کو اپنے حلقوں مےں جاکر عوام کی مشکلات دور کرنے کےلئے ہونے والے کاموں کے بارے مےں بتانا بھی پڑتا ہے وفاقی وزےر خزانہ نے پارلےمانی پارٹی کو بتاےا کہ ضمنی بجٹ مےں کچھ چےزےں ٹھےک کرےں گے اس سے عوام پر کوئی بوجھ نہےں پڑنے دےں گے جو منصوبے چل رہے ہےں ان مےں سے بھی کچھ چھوڑےں گے لےکن عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں مےں کمی نہےں آنے دےں گے ۔
پی ٹی آئی/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن