کینیا: ہوٹل پر الشباب کے حملے‘ ہلاکتیں 21 ہو گئیں‘ سینکڑوں افراد کو بچا لیا گیا
نیروبی (این این آئی)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرتعیش ہوٹل پر علیحدگی پسند تنظیم الشباب کے حملے میں ہلاکتیں 21 ہو گئیں،کئی گھنٹے تک جاری فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کلیئر کرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ابھی تک ہلاک اورزخمی افرادکے بارے میں سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایاگیا،واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے سینکڑوں افراد کو بچا لیا گیا۔پولیس کے مطابق، ہتھیاروں کے ساتھ مسلح چار افراد ہوٹل میں داخل ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہلاک شدگان میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔