• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: نجی سکولز منتقلی کیس میں سی ڈی اے نے رپورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے رہائشی علاقوں میں قائم نجی سکولوں کی منتقلی سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ پیش کئے جانے پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو سماعت کے موقع پر عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سکولز کی منتقلی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ جی ہاں سکولز منتقلی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے ، جن سکولز کو متبادل پلاٹس ملے مگر منتقل نہ ہوئے ان کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی، ڈے کیئر سکولز کے لئے رہائشی علاقوں کے اطراف میں جگہ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن