• news

اداکار اور ہدایتکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف اداکار اور ہدایتکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کلچر پالیسی کی ضرورت ہے۔ہماری فلم انڈسٹری میں بہت توانائی ہے جسے مزید بہتر کیاجاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ شان کو پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کلچرل ایڈوائزری کونسل کا ممبر بھی بنایا گیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شان نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ کسی بھی حکومت نے آج تک فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کیا اور موجود ہ حکومت سے اس کی توقع کرنا بالکل فضول ہے۔لیکن اس کے باوجود انہوںنے وزیراعظم سے کلچرل پالیسی بنانے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن