رکنیت معطل ‘ احسن اقبال جاوید لطیف آفتاب صدیقی کو قومی اسمبلی سے نکال دیا‘ ڈپٹی سپیکر سمیت 10 وزراءکا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند
اسلام آباد/لاہور(خبر نگار+خصوصی نمائندہ+آئی اےن پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پر معطل ارکان کو ایوان میں داخلے سے روک دیا، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، جاوید لطیف، پارلیمانی سیکرٹر ی آفتاب صدیقی و دیگر کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ پنجاب اسمبلی سےکرٹرےٹ نے الیکشن کمشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سمیت10 وزرا کا ایوان میں داخلہ بند کر دیا جبکہ الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 2 سینیٹرز اور 7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بعض معطل ارکان کے ایوان میں داخل ہونے پر سپیکر نے ان کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ سپیکر نے ارکان کی نشاندہی پر پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی کو جواب دینے سے روک دیا اور ایوان سے نکال دیا، پی ٹی آئی کی رکن کو بھی ایوان سے نکال دیا گیا، بعد ازاں احسن اقبال ایوان میں آئے، سپیکر اسد قیصر نے ایوان میں بیٹھنے سے روکا جس پر احسن اقبال نے اپنا نوٹیفکیشن سٹاف کو دکھایا مگر سپیکر نے انہیں ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا اور کہا آپ کا نوٹیفکیشن ہمیں موصول نہیں ہوا وہ ایوان سے باہر چلے گئے مگر کچھ دیربعد اسمبلی سٹاف کو ان کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد وہ دوبارہ ایوان مےں آئے، اجلاس کے دوران سپیکر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کو بھی ایوان سے باہر نکالا جبکہ رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا گوشوارے جمع کرانے کے باوجود الیکشن کمشن نے ان کی رکنیت معطل کی اور بعد ازاں بحال کی، اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔ ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے پر سینٹ کی رکن رخسانہ زبیری اور ستارہ ایاز رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب، حسین الہی، احسن اقبال ، جاوید حسنین اور محمد اسلم بھوتانی کی معطل کی گئی رکنیت بحال کردی۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلا س میں شرکت کیلئے پنجاب اسمبلی آئے تو انہیں گوشوارے جمع نہ کرانے پر اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔ اسمبلی میں داخلے سے روک جانے والوں میں پنجاب کابینہ کے 10 وزرا،وزیراعلی پنجاب کے 6 معاون خصوصی بھی شامل ہیںجن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں تحریک انصاف کے59،مسلم لیگ ن کے 45 ،ق لیگ 5،آزاد 2 اورراہ حق پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ آن لائن کے مطابق گو شوارے جمع نہ کرانے کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 8وزراءکو شرکت سے روک دیا گیا ۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے وزراءمیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیر صحت عامر کیانی، طارق بشیر چیمہ، علی امین گنڈاپور، علی زیدی اور صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں۔
رکنیت معطل