• news

جسٹس نثار ریٹائرڈ‘ جسٹس آصف سعید کھوسہ آج چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آئینی مدت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ وہ دو سال سے زائد چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے متعدد کیسز کی سماعت کی اور فیصلے جاری کئے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ آج بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ تقریباً گیارہ ماہ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد رواں سال دسمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائر منٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سولہ رہ گئی ہے۔
جسٹس کھوسہ /حلف

ای پیپر-دی نیشن