• news

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی نے عوامی شکایات سنیں

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مختلف شہروں سے آنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ ہر جمعۃ المبارک کو آفس وزیراعلیٰ میں شہریوں سے مسائل سننے کی روایت کے مطابق صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ، ارکان پنجاب اسمبلی سردار احمد علی دریشک، سردار محی الدین کھوسہ اور دیگر نے لوگوں کے مسائل سنے۔ صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی نے شہریوں سے درخواستیں لے کر موقع پر کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسائل سن کر موقع پر کارروائی کے احکامات جاری کرنا خوش آئند ہے۔ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن