• news

پچھلے دور میںکرمنل منصوبے بنائے گئے پیپلزپارٹی، ن لیگ کی خواہش ہے زرداری شہباز شریف کیخلاف ہاتھ ہلکا رکھا جائے وزیر اطلاعات، سپیکر سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا گزشتہ دور حکومت میںکرمنل منصوبے بنائے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی خواہش ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے خلاف ہاتھ ہلکا رکھا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی عزت خود کرانی چاہئے کوئی پارلیمنٹ کی عزت نہ بڑھا سکتا ہے اور ہی گھٹا سکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ماضی کے منصوبوں میں کرپشن نہیں ہوئی گزشتہ دور حکومت میںکرمنل منصوبے بنائے گئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی خواہس ہے کہ شہاز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ہاتھ ہلکا رکھا جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈ یا اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور معاشرے کی اصلاح و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے، میڈیا عوامی مسائل اور حکو متی پالیسیو ں پر عوا می ردعمل کو اجا گر کر کے اقتدار کے اعلیٰ ایو انو ں تک پہنچانے کا کردار اداکررہا ہے، اداروں میں شفا فیت لا نے اور کر پشن کے خاتمے کے لیے میڈیا کی آزادی کو لا زمی ہے، آنے والی نسلوں کی کردار سازی کرنا ہم سب مشترکہ ذمہ داری ہے، پی ٹی وی پر تمام جماعتوں کے نمائندوں کو مساوی موقع فراہم کیا جائے، ایوان کی کاررائی کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کے کردار کو سراہتے ہیں، مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کو وفا قی وزیر برائے اطلا عات و نشریا ت چوہدی فواد حسین سے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت نہ کوئی گھٹا سکتا ہے نہ بڑھا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کو اپنی عزت خود کرانی چاہئے ایسا نہیں کہ گزشتہ منصوبوں میں کرپشن نہیں ہے گزشتہ دور میں کریمنل منصوبے بنائے گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم میں کہیں ضرورت ہے کہیں نہیں، پانامہ کیس میں جوڈیشل ایکٹوازم کی ضرورت تھی پی پی اور مسلم لیگ ن نہیں ہوں گی تو سیاست گروہی اور علاقائی ہوجائے گی۔ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف ایک بیانیہ لے کر آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن