پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اورنج لائن منصوبے پر 21 ارب کاٹیکس عائد کردیا
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اورنج لائن منصوبہ پر 21 ارب کا ٹیکس عائد کر دیا حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اورنج لائن کی تعمیر پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے12.9 ارب اورلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے 7.2 ارب کا پنجاب سیلز ٹیکس ادا کرنے کے لیے شوکاز نوٹسزجاری کر دیے ہیں۔ دونوں محکموں کو جواب دینے کے لیے 10دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں 21 ارب کا ٹیکس جمع جرمانہ عائد کر دیا جائے گا۔