جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو عدل و انصاف سے کرو، تقریب حلف برداری میں تلاوت قرآن پاک کا ترجمہ
اسلام آباد( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری سے قبل قرآن پاک کی تلاوت کی گئی جس کا ترجمہ ہے شروع اللہ تعالیٰ کے با برکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں امانت والوں کو پہنچا دو۔ اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو عدل و انصاف سے فیصلہ کرو۔بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں اچھی نصیحت کرتا ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ سننے والا ، دیکھنا والا ہے۔اے ایمان والو اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور رسول اکرم ﷺ کا حکم مانو اور جو صاحب حکومت ہیں ان کا بھی کہنا مانو۔پھراگر تم کسی بات میں جھگڑ پڑوتو اس اختلاف کو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی طر ف لوٹ آئو۔ اگر تم اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو یہ بہتر ہے او راس کا انجام بہت اچھا ہے۔