• news

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلا مقدمہ منشیات فروش کا سنا، سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنا پہلا مقدمہ میانوالی کے رہائشی نور محمد کی جانب سے سزا کیخلاف سنا۔ عدالت نے سزا یافتہ نور محمد کی درخواست مسترد کردی۔ نور محمد کو 21 سو گرام چرس کے ساتھ میانوالی میں پکڑا گیا تھا۔ ماتحت عدالت نے اسے 5 اگست 2016ء کو 4 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن