• news

بریگزٹ ڈیل، برطانوی پارلیمنٹ میں دوبارہ رائے شماری کا اعلان، 20 وزرانے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

لندن (نیٹ نیوز) بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں دوبارہ رائے شماری کا اعلان کردیا گیا۔ 29 جنوری کو ایک روزہ بحث کے بعد دوبارہ رائے شماری ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا مطالبات نہ مانے گئے تو دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ کریں گے۔ ٹوری پارٹی کے سابق لیڈرولیم ہیگ کا کہنا تھا انتخابات چندہفتوں میں ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی وقت ہو گا جب برطانیہ عملی طور پر یونین سے نکل جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ایک نئی مشکل صورت حال کا سامنا ہے کیونکہ 20 وزرا نے استعفے دینے کی دھمکی دے دی ہے

ای پیپر-دی نیشن