شام میں امریکی اتحاد کی بمباری،20 شہری ہلاک،داعش کا کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر تباہ
دمشق+واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے 20 شہری ہلاک ہو گئے۔ بمباری صوبہ دیرالزور کے علاقے باغور تحتانی میں کی گئی ہے۔علاوہ ازیں داعش کے خلاف امریکا کے زیر قیادت سرگرم بین الاقوامی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں ایک مسجد کے اندر داعش کے کمانڈ سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔