ملتان میٹرو منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش بند نہیں کی گئی‘ ترجمان نیب
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے نیب کی جانب سے ملتان میٹرو منی لانڈرنگ کی تفتیش بند کرنے سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو بالکل بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ انکوائری جاری ہے، میڈیا اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔