• news

مراکش میں بیٹی کو 20 سال تک اصطبل میں بندرکھا گیا: رپورٹ

مراکو( آن لائن )افریقی عرب ملک مراکش میں والدین کو جواں سال بیٹی کو اس کے والدین کی جانب سے مسلسل 20 سال تک گھوڑوں کے اصطبل میں بند رکھنے کی خبر نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے بیٹی کو اصطبل میں بند رکھنے کی پاداش میں اس کی والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی کو طویل عرصے تک اصطبل میں بند رکھنے کے واقعے نے پوری قوم کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی مراکش کے "کفرالبرجہ" کے مقام پر پیش آیا جہاں والدین نے غیرانسانی اور وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کو 20 سال تک اصطبل میں بند رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن