• news

سرحد پار کرکے لبنان داخل ہونے والا اسرائیلی فوجی گرفتار

بیروت (این این آئی)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا گیا۔ لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار صہیونی ملٹری انٹیلی جنس کا عہدیدار ہے۔لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سرحد سے ایک مشتبہ شخص کی دراندازی کی اطلاع پر ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے گئے اور اسے صور شہر کی ایک کالونی سے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کی شاخت ایمری کولن کے نام سے کی گئی جس کے پاس امریکی شہری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ اسرائیلی کو 15 جنوری کو لبنان میں داخلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن