سوڈان: عوامی احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور بچہ ہلاک
خرطوم (آن لائن) سوڈان میں ڈاکٹروں کی مرکزی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک مظاہرے کو روکنے کے لیے ضرورت سے زیادہ پرتشدد طریقہ اپنایا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر بابر عبدالحمید اور ایک بچہ محمد عبید اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ِجب کہ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد خطرناک حد تک زخمی ہو گئی۔ سوڈان کے چھ شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پولیس ترجمان نے درخواست کے باوجود ابھی تک واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سوڈان کے متعدد شہروں میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر اپوزیشن کی جماعت "حزب الام" نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں "مظاہرین کے خلاف مرتکب قتل کے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات" کا مطالبہ کیا ہے۔