عمران خان کنٹینر سے نیچے اتریں گے تو انہیں حقائق کا علم ہو گا: خورشید شاہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں قومی حکومت کی ضرورت ہے۔ پی پی پی اس کی حامی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا طرز عمل ایسا ہے کہ یہ خود اپنے وزن اور غلطیوں سے گر جائے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نام کس ای سی ایل میں شامل ہے کہ وہ پانچ ماہ میں پارلیمنٹ میں نہیں آ سکے۔ وزیراعظم عمران خان ابھی تک کنٹینر پر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر نیچے آئیں تو انہیں حقائق کا پتہ چلے۔ اس حکومت نے پانچ ماہ میں ملک کو 7 ارب ڈالر کا مقروض کر دیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اگر حکومت نے سندھ میں کوئی غیر آئینی اقدام کیا تو اس کا نقصان خود اسے ہو گا۔