پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے:فف ڈوپلیسی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کو اپنی ٹیم سے زیادہ مضبوط قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کی نسبت پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے تاہم سیریز میں مقابلہ اچھا ہوگا، ورلڈ کپ سے قبل ایک متوازن ٹیم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آئندہ مقابلوں میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔ سینٹ جارج پارک کی پچ سپنرز کے لیے مددگار ہوتی ہے، ایک یا دو سپنرز کھلانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے، پیس بیٹری کیلئے مختلف بولرز کا میسر ہونا خوش آئند ہے، اولیور نے موقع ملنے پر اپنا انتخاب درست ثابت کیا جبکہ دیگر بولرز بھی اپنی اہلیت ثابت کررہے ہیں۔