آسٹریلین اوپن: ماریہ شراپواوانے دفاعی چیمپئن وزنیاکی کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ٹینس کی معروف کھلاڑی ماریہ شراپووا نے آسٹریلیا اوپن 2019 دفاعی چیمپئن کیرولین وزنیاکی کو ناک آؤٹ کردیا۔انہوں نے 2 گھنٹے 24 منٹ تک کھیلے گئے میچ میں مد مقابل کیرولین وزنیاکی کو 3-6 ،6-4 ،4-6 سے شکست دی، جس کے بعد وہ میچ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔کیرولین ووزنیاکی نے میچ کے پہلے سیٹ میں 1-4 سے آگے رہیں جس کے بعد ماریہ شراپووا نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ماریہ شراپوا نے کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ یہ مرحلہ مشکل ہے، میں جانتی تھی کہ سخت مقابلہ ہوگا۔ڈینش کھلاڑی کیرولین، جو گزشتہ برس میلبورن میں جیتے گئے رینکنگ پوائنٹس کا دفاع کررہی تھیں، آج کی شکست کے نتیجے میں ان کی رینکنگ نیچے آگئی ہے۔نوواک جوکووک نے جو ولفریڈ سونگا کو ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو بھی کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ جوکووک نے وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے آسٹریلین اوپن کھیلنے والے فرنچ پلیئر سونگا کو سٹریٹ سیٹ میں چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی۔ایک اور میچ میں جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو نے فرانس کے جیریمی شارڈی کو پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد سات چھ، چھ چار، پانچ سات، چھ سات اور چھ ایک کے سکور سے ہرایا۔