• news

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ جاری

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا اہم جْز اس کا نغمہ ہے اور چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا۔ سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے نغمے ’کھیل دیوانوں کا‘ کو اداکار و گلوکار فواد خان نے آواز دی ہے جبکہ ان کا ساتھ ینگ دیسی ریپر نے دیا ہے۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر کی آواز میں الگ الگ نغمے جاری کیے گئے تھے۔ پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے۔ علی ظفر نے مصروفیت کی وجہ سے گانا گانے سے انکار کر دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن