انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے لوکا سانٹیلی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لوکا سانٹیلی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی جو پاکستان کے اولین دورے پر 24جنوری کو پہنچیں گے ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز کے حالیہ دورے کے دوران لوکا سانٹیلی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔ لوکا سانٹیلی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی حیثیت سے پہلی بار پاکستان آ رہے ہیں جو اسلام آباد میں ٹینس کے نیشنل ٹریینگ سینٹر اور آئی ٹی ایف کی فنڈنگ سے بننے والے ٹینس کورٹس کا افتتاح کرنے سمیت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔ آئی ٹی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے پاکستان میں ٹینس ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈز بھی جاری ہونیکا امکان ہے ۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے تصدیق کی کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ 24جنوری کو پاکستان پہنچے گے جن کا دورہ پاکستان میں ٹینس کھیل کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہو گا ۔