• news

مصری ارب پتی کی پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش

اسلام آباد (آن لائن) عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے، عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔ناگوئیب سویریس کا کہنا تھا منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہے گی۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن