پیراگون سکینڈل ، سعد رفیق، سلمان کے ریمانڈ میں شدید 7 روز کی توسیع
لاہور(وقائع نگار خصوصی) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہا ئو سنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا ۔عدالت نے دونوں بھائیوں کو 26 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی رہنمائوں کے حق میں نعرے بازی کی۔پیشی کے موقع پر گفتگو میں سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا۔ اپوزیشن کا اتحادخوش آئند ہے کیونکہ اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی اور اس کا جتنا دبائوہو گا وہ حکومت کے لئے اچھا ہو گا ۔اور وہ کام کرنے پر مجبور ہو گی۔ عمران خان خود اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے اور حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے۔عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیںجبکہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ۔