ٹویٹر نے ترجمان پنجاب حکومت کا اکاؤنٹ معطل کر دیا، ہیک کر لیا گیا : شہباز گِل کا مؤقف
اسلا م آباد(صباح نیوز)ٹوئٹر انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز گل کا اکاؤنٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل کے ٹوئٹر پر 48 ہزار کے قریب فالوورز تھے۔دوسری جانب شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرکے پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہے۔