• news

علیمہ خان بے نامی ادارہ، فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں: عابد شیر

فیصل آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے جرمنی نیو جرسی سے نئی ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان بے نامی ادارہ ہے جبکہ فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں۔ عابد شیر علی نے نئی ویڈیو میں سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔ انہوں نے الزام لگایا علیمہ خان نے زکوٰۃ کے پیسے چوری کئے۔ چوری کے پیسوں سے نیو جرسی میں بھی اپارٹمنٹس بنائے۔ علیمہ خان بتائے کپڑوں کی سلائی سے دبئی۔ نیو جرسی یا لندن کے فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن