احسان مانی نے کپتان کی تبدیلی کا عندیہ دیدیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی ممکنہ برطرفی کا عندیہ دے دیا، احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیریز کے دوران کپتان کو ہٹائے جانے کی خبریں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں، سیریز کے اختتام پر کپتان اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی تبدیلی پر غور کیا جائیگا۔ احسان مانی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیریز کے دوران کپتان کو ہٹائے جانے کی خبریں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ سیریز کے اختتام پر کپتان اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔ اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، پاکستان میں سپورٹس سٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے،حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے،پی سی بی کی طرح دیگر سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے۔ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی، اس وجہ سے سب بہت مایوس نظر آتے ہیں۔اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے دیگر ممالک سے بات کر رہے ہیں، اے بی ڈیویلیئرز سمیت دیگرغیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔