شام : ادلب میں اسلحہ ڈپو پر بمباری، 11 افراد ہلاک
ادلب( آن لائن ) شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں ایک اسلحے کے ڈپو پر بمباری سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ شامی امدادی تنظیم کا کہنا ہے بمباری میں القاعدہ سے منسلک گروہ حیات التحریر الشام کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔امدادی تنظیم کا کہنا تھا کہ حملے میں حیات التحریر الشام کے 7 جنگجو اور 4 شہری بھی مارے گئے۔شامی امدادی تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمن کا کہنا تھا ابتدائی معلومات سے یہ کار بم حملہ تھا۔خیال رہے ادلب شہر میں حیات التحریر الشام کا قبضہ ہے اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی اسی نام سے متحرک ہے۔