• news

جان چلی جائے، منشیات کا ناسور ختم کردیں گے: شہریا رآفریدی

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے،بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،آج کا بچہ اگر نے ماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کرے گا، جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے منشیات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

ای پیپر-دی نیشن