2 اہم ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کے ذاتی وکیل کیساتھ طے معاملات پر تحفظات کا اظہار
واشنگٹن( آن لائن ) امریکی ایوان نمائندگان کے 2 اہم ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہین کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کی تحقیقات کے عزم کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ دونوں ڈیموکریٹس کی جانب سے یہ عزم کا اظہار اس میڈیا رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر مائیکل کوہین کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس میں جھوٹ بولیں۔ بزفیڈ نیوز ویب سائٹ نے اس معاملے کی تحقیقات میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دو عہدیداروں کا حوالہ دیتے یہ بات کہی۔