• news

پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق امن آئندہ ماہ ہو گی، 40ممالک شرکت کرینگے

کراچی(آئی این پی ) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق امن کا انعقاد آئندہ ماہ کیا جائے گا، مشقوں میں40سے زائد ممالک حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال چھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جارہی ہے، پاک بحریہ کثیر الاقوام مشق امن کا انعقاد 2007 سے کر رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ امن کے لیے متحد کے نصب العین کے تحت کثیر الاقوام مشق امن میں شرکت کریں گے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن