راجستھان میں سوائن فلو، 40 افراد ہلاک، ایک ہزار متاثر
جے پور(صباح نیوز)رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران ہی غیر ملکی سیاحوں میں مقبول بھارتی ریاست راجستھان میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک ہزار افراد میں اس مہلک فلو کا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔متعدی مرض کے کیسز موسمِ سرما کے دوران ماہِ دسمبر اور جنوری میں بھارت کے مغرب اور شمالی حصوں میں سامنے آئے جس میں راجستھان اور نئی دہلی بھی شامل ہے۔ طبی معالجین کو ہدایت جاری کردی ہے کہ چھٹیاں لینے سے قبل لازمی اجازت حاصل کریں جبکہ متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کے لیے گھر گھر جا کر مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔