• news

عدالتی حکم کے باوجود بلاول کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا غیر جمہوری طرز عمل ہے: عدنان سرور گورسی

لاہور (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پی پی پی لاہور کے فنانس سیکرٹری چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام ECLسے نہ نکالنا جمہوریت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، بلکہ یہ انتقامی کاروائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوسکتی ۔ ہر دور میں آمرانہ قوتوں نے پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا ۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کوئی بھی سازش اور انتقام بلکہ غیر جمہوری قدم آج تک کامیاب نہیں ہوسکا ۔ عدنان سرور گورسی نے کہا پی پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کے خلاف ہر سازش کا ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔ سازشی ٹولے کو ان شاء اللہ منہ کی کھانا پڑے گی۔ پارٹی کو ختم کرنے والے عناصر خود اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن