• news

حکومت بیانات کی بجائے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے: شاداب قادری

لاہور (سپیشل رپورٹر) کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ حکومت پاکستان سابقہ حکومتوں کی طرح روایتی بیانات کی بجائے کشمیر کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرئے ۔ تبدیلی سرکار عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو کم از کم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے اندر کوئی تبدیلی لے کر آئے ۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کشمیری عوام کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا ہے ہماری سیاسی جماعتیں کشمیر کے لیے قائد اعظم کے فرامین کو بھول چکی ہیں ۔ پاکستان سنی تحریک واحد جماعت ہے جو پورا سال کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی آوازبلند کرتی رہتی ہے بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کر کے ہی ہم کشمیری عوام سے اپنے تعلق کا حق ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کااظہار سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضانقشبندی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر آزادی کشمیر ٹرین مارچ کے آغاز پر میڈیا کے نمائندئوں اور شرکاء ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی پاکستان کی بقاء چھپی ہوئی ہے پاکستان میں پانی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے کشمیر ی مسلمانوں پر 70 سال سے ظلم و ستم کے پہاڑ دھائے جارہے ہیں ہم کشمیری شداء اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو ان تمام مظالم کے باوجود پاکستان کا نام لیتے ہیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر او آئی سی، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکید اروں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کی تذلیل ہے عالمی رہنما نیلسن منڈیلانے کہا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز جھوٹ اور ظلم ہے کشمیر کی آزادی تک دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ،اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے لیکن اس پرامن پالیسی کی وجہ سے بھارت کشمیریوں پر مسلسلہ ظلم کر رہا ہے ہم بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہم کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن