دہشتگردی کیخلاف پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں: قمر الزماں بابر
لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دیں ہیں ملٹری کورٹس نے بڑی تندہی اور دیانتداری سے کام کرکے دہشتگردوں کوانجام پہنایا دہشتگردوں پر فوجی عدالتوں کا خوف طاری ہے پاک فوج کی کوششوں سے دہشگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اراشد عالم شاد چودھری لئیق، امجد عبید آغا شوکت، مکرم شاہ نقوی، اسامہ بابر، تنزیل الزمان نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے والے پاکستان کے محسن ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ ملک و قوم کے محافظ آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی قوم اپنے محسنوں کے ساتھ کھڑی ہے اجلاس میں خالد محمود، اعجاز احمد، وقار احمد، سعید مبین شاہ، امیر علی زیدی، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔