• news

فیول ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ کیلئے نیپرا کو درخواست

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کےلئے نیشنل الیکٹرک پاور (نیپرا) کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔ نیپرا کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں نیپرا 23 جنوری کو عوامی سماعت کرے گا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کےلئے رجوع کیا ۔
بجلی اضافہ

ای پیپر-دی نیشن