• news

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں مریضوں سے مکمل تعاون کرنے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے دورے کے موقع پر کی۔ وزیر اطلاعات نے مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے فرائض پر مامور عملے کو مریضوں سے مکمل تعاون اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ فواد حسین چودھری نے ایمرجنسی میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
فواد چودھری/ دورہ

ای پیپر-دی نیشن